یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک |
|
رحمتوں کے تاج والے دو جہاں کے راج والے عرش کی معراج والے عاصیوں کی لاج والے |
|
ہے یہ حسرت در پہ آئیں اشک کے دریا بہائیں داغ سینہ کے دکھائیں سامنے ہو کر سنائیں |
|
دور ہو غم کا کنارہ سرور عالم خدارا دیجئے ہم کو سہارا پار ہو بیڑا ہمارا |
|
رنج و غم کھائے ہوئے ہیں دور سے آئے ہوے ہیں تم پہ اترائے ہوے ہیں ہاتھہ پھیلائے ہوے ہیں |
|
اُمتِ بے کس تمہاری در بدر پھرتی ہے ماری کہتی ہے بآہ وزاری المدد محبوب باری |
|
حشر میں آپ بخشوانا نار دوزخ سے بچانا ہرمصیبت سے چھڑانا اپنے دامن میں چھپانا |
|
جانکنی کے وقت آنا چہرۂ انور دکھانا عنبری زلفیں سونگھانا کلمئہ طیب پڑھانا |
|
میرے مولی میرے سرور ہے یہی ارمان اکبر پہلے قدموں پہ رکھیں سر پھر کہیں سر کو اٹھاکر |